بقرعید کے چٹخارے
وہ ویب سائٹس جہاں آپ کو ملیں گی لذیذ کھانوں کی ترکیبیں
عیدالاضحی پر خواتین کی ذمے داریاں خاصی بڑھ جاتی ہیں۔ گوشت کی تقسیم، گوشت کو محفوظ کرنے، گھر کی صفائی اور لذیذ پکوان پکانے میں خواتین ہمہ وقت مصروف رہتی ہیں۔ عموماً عید پر خواتین کا بیشتر وقت باورچی خانے میں کھانا پکانے میں گزرتا ہے۔
صبح کے ناشتے میں بھنی ہوئی کلیجی اور پراٹھوں کے اہتمام سے لے کر رات کو باربی کیو پارٹی تک سبھی خواتین کھانا پکاتے، گوشت کی صفائی اور گوشت پر مسالا لگانے میں مصروف رہتی ہیں، نت نئے کھانے پکانے اور لذیذ ذائقے کے ذریعے شوہر اور اہل خانہ کے دلوں میں جگہ بنانے اور تعریف سمیٹنے کی خواہش کی تکمیل کے لیے خواتین ہمیشہ نت نئی تراکیب کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں۔
دیسی کھانوں کو بھی مختلف انداز سے پکاکر ذائقے میں جدت لانے کی خواہش مند خواتین ہمیشہ کھانے پکانے کی تراکیب کی تلاش میں رہتی ہیں، کبھی امی، بھابھی اور سہیلیوں سے تراکیب پوچھی جاتی ہیں تو کبھی ٹی وی کے کوکنگ شوز اور اخبارات سے کھانوں کی تراکیب کو ڈائری میں تحریر کرلیتی ہیں، لیکن اس عیدالاضحی پر خواتین کو کھانے کی تراکیب کے متعلق فکرمند ہونے کی قطعی ضرورت نہیں، کیوںکہ اب من پسند کھانوں کی تراکیب انگلیوں کی جنبش کی منتظر ہیں۔ لہٰذا ذیل میں درج ویب سائٹس پر کلک کیجیے، تراکیب جانیے اور لذیذ کھانوں کا لطف اٹھائیے:
www.khanapakana.com
اگر آپ بکرے کی ران سلم، شاہی گوشت، سری پائے چانپیں، ملائی گوشت، ران روسٹ، پایا چھولا، وہائٹ مٹن، کڑاہی، دم کا گوشت، تندوری ران، چنا پایا، اسپیشل قورمہ چنیوٹی کُنّا اور ایسی ہی بے شمار دیگر لذیذ کھانوں کی تراکیب کی تلاش میں ہیں تو فوراً اس ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔ ہر ترکیب کے ساتھ تیاری کا وقت، پکنے کا وقت اور ڈش کتنے افراد کے لیے کافی ہوگی، یہ بھی درج ہے۔
اس ویب سائٹ میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں تراکیب موجود ہیں، کھانے پکانے کی تراکیب کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، پاکستان کے مختلف کوکنگ شوز کی ویڈیوز اس میں شامل ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز پر پیش کیے جانے والے ان شوز میں پکائی جانے والی ترکیب کی ویڈیوز نے کھانا پکانے کے طریقے کو سمجھنا مزید آسان بنادیا ہے۔
آرٹیکلز پر کلک کرتے ہی کھانے پکانے سے متعلق مختلف مضامین شامل کیے گئے ہیں، جن میں بغیر تیل کے پکنے والی ڈشز باورچی خانے کے ٹوٹکے، ننھے بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانوں کی چند تجاویز دعوت کے لیے میز کی سیٹنگ، بچوں کے لنچ باکس کے مختلف آئیڈیاز، وغیرہ شامل ہیں۔ انڈین کھانوں کے شائقین کے لیے بھی اس میں انڈین کھانوں کی تراکیب موجود ہیں۔ الغرض بحیثیت مجموعی کھانے پکانے کے شائقین کے علاوہ نوآموز افراد کے لیے بھی یہ ایک بہت اچھی، معلوماتی ویب سائٹ ہے، جس میں باورچی خانے کے امور میں راہ نمائی فراہم کرنے کے علاوہ لذیذ کھانوں کی تراکیب بھی موجود ہیں۔
www.zaiqa.com
اگر آپ قربانی کے گوشت سے ہنٹر بیف، بہاری کباب، نمکین روسٹ، اچاری کوفتے، تندوری بوٹی، سیخ کباب، لگن گوشت، ملائی کباب، پسندے، مٹن سلاد، ریشمی کلیجی، سندھی بریانی، افغانی تکہ، گولا کباب، لاہوری ہریسا، بہاری قیمہ، حیدرآبادی قورمہ، شیش کباب، کندن ہانڈی بریانی اور دیگر بے شمار لذیذ کھانے پکانا چاہتی ہیں، تو ابھی اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجیے۔ اس سائٹ پر بیشتر تراکیب کی ویڈیوز موجود ہیں، جو تراکیب کو سمجھنے میں مزید آسان کردیتی ہیں۔ اس ویب سائٹ میں مختلف ٹی وی چینلز کی ویڈیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کسی بھی ٹی وی چینل کے لوگو (LOGO) پر کل کرتے ہی اس چینل کے شو میں نشر کی جانے والی تراکیب کی ویڈیوز سامنے آجائیں گی۔ اس کے علاوہ اپنے پسندیدہ شیف کے نام پر کلک کرتے ہی ان کی تراکیب بھی آجاتی ہیں۔
کھانوں کی تراکیب کو بھی مختلف کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے، جس سے مطلوبہ کھانوں کی ترکیب تلاش کرنا مزید آسان ہوگیا ہے۔ ان کیٹگریز میں اچار، اسنیکس، باربی کیو، تندوری، ناشتہ اور برنچ، بسکٹ، دالیں، مشروبات، آئسکریم، نوڈلز، پیزا، چاول، بریانی، سلاد، سینڈوچ، برگر، سی فوڈ، سوپ، میٹھے، سبزیوں وغیرہ کے علاوہ ٹوٹکے بھی شامل ہیں۔ صحت عامہ کے مضامین اور بلاگ کے سیکشن میں شامل تحریریں بھی معلوماتی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ویب سائٹ نہ کھانا پکانے کی لذیذ تراکیب کے ساتھ معلومات میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہے۔
www.lazeezpakwan.com
اگر اس عید پر آپ باربی کیو، مٹن، چانپیں، کوفتہ، ہرا مسالا، پنیر تکہ، مٹن بریانی، بُھنی کلیجی، کھڑے مسالے کا قیمہ، آب گوشت، بیف ودھ چلیز(Beef With Chillies) ، دم کا قیمہ، ساگ گوشت، ہرا مٹن پکوان، لذیذ روغنی قورمہ یا ایسی ہی دیگر لذیذ ڈشز پکانا چاہتی ہیں تو تراکیب جاننے کے لیے ابھی اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجیے۔ اس ویب سائٹ میں کھانوں کی مختلف کیٹگریز کے علاوہ ہمارے مختلف تہواروں کی مناسبت سے بھی کھانوں کی تراکیب موجود ہیں۔ رمضان کی کیٹیگری میں لذیذ پکوان کی تراکیب کے ساتھ چٹنیاں، چاٹ، شربت، پکوڑے، سموسے وغیرہ کی تراکیب بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں مختلف علاقائی کھانوں کی تراکیب بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں گجراتی، حیدرآبادی، کشمیری، لاہوری، مدراسی، مغلیٔ، انڈین، پشاوری، پنجابی، راجستھانی، سندھی کھانوں کی ترکیبیں شامل ہیں۔ اس ویب سائٹ میں کھانوں کی مختلف تراکیب کو ان کی پکنے اور تیاری کی نوعیت کے لحاظ سے بھی مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں جَلد پکنے والے، آسان اور مشکل کھانے وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح وقت کی مناسبت سے ترکیب کا انتخاب کرنا بھی آسان کردیا گیا ہے۔ کھانوں میں استعمال ہونے والے مختلف اجزا کو بھی اردو ترجمے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جن پر کلک کرتے ہی ان سے متعلق تراکیب حاصل کی جاسکتی ہیں۔ الغرض کھانے پکانے کے شائقین کے لیے عیدقرباں پر یہ ویب سائٹ بے حد معلوماتی ثابت ہوگی۔
www.Kfoods.com
نت نئی اور لذیذ کھانوں کی تراکیب کے ساتھ عید کی مناسبت سے تیاری کے حوالے سے خواتین کے لیے یہ ایک بہت اچھی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر بے شمار پاکستانی، انڈین، ایشیائی کھانوں کی تراکیب اردو اور انگریزی میں موجود ہیں۔ اکثر ترا کیب تصاویر کے ساتھ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے معروف شیفس کی کھانوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ مسالے دار بریانی سے لے کر شان دار میٹھوں تک، کھانوں کی ان گنت تراکیب اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ صحت و خوب صورتی کے حوالے سے ٹوٹکے بھی اس ویب سائٹ پر دست یاب ہیں۔
منہدی کے ڈیزائن، ملبوسات کے ڈیزائن، آرٹ اینڈ کرافٹ سے بننے والی آرائشی اشیا، زیورات کے ڈیزائن اور بنانے کے طریقے بھی یہاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ باورچی خانے کی آرائش کے مختلف انداز وغیرہ اس ویب سائٹ کی انفرادیت ہیں جو خواتین خانہ کے لیے بے حد مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ کئی مفید اور معلوماتی مضامین بھی شامل ہیں۔ مختلف شہروں میں واقع ریستورانوں کے متعلق معلومات بھی موجود ہیں۔
www.urdu-cooking.com
اس سائٹ پر پاکستانی کھانوں کی تراکیب کو اردو میں بیان کیا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر تراکیب کو مختلف کیٹگریز میں بیان کیا گیا ہے، لہٰذا متعلقہ کیٹگری پر کلک کرتے ہی اس موضوع کی مناسبت سے بہت سی تراکیب اسکرین پر نمودار ہوجاتی ہیں۔ اس ویب سائٹ میں پاکستانی کے علاوہ چائنیز اور مغربی ممالک کے پکوانوں کی تراکیب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک کیا پکایا جائے اور کس طرح پکایا جائے؟ یہ سب اردو میں آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے، تاکہ ہر شخص ان تراکیب کو سمجھ کر بہ آسانی پکالے۔
اس ویب سائٹ پر ٹی وی کے ایک کوکنگ چینل میں بتائی جانے والی تراکیب، اس چینل کے معروف شیفس اور ان کی تراکیب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح اپنی پسندیدہ شیف کی تراکیب کو بھی بہ آسانی پڑھا جاسکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر صرف گوشت، مرغی، قیمہ، دالوں اور سبزی ہی کی تراکیب کو شامل نہیں کیا گیا بل کہ مختلف برگر، کیک، پین کیک، بسکٹ، حلوے، مٹھائیاں، آئسکریم، فاسٹ فوڈ، کباب، نوڈلز، اچار، چٹنیاں، رائتے، سلاد، سینڈوچ، سوپ غرض بے شمار طرح کی تراکیب کو شامل کیا گیا ہے اور اردو زبان میں تحریر تراکیب کو خواتین بہ آسانی پڑھ کر پکاسکتی ہیں۔
www.apni recipes.com
اس ویب سائٹ پر بھی پاکستانی تراکیب موجود ہیں، جنہیں باربی کیو، گائے، بکرے کے گوشت، مرغی، مشروبات، چاول، روٹیاں، اچار، مچھلی جھینگے، سلاد، میٹھے پکوان اور کیک، سبزیاں وغیرہ کی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عیدقرباں کے حوالے سے خصوصی کھانوں کی تراکیب بھی شامل ہیں، جن میں اچار گوشت، بیف نہاری، مغز فرائی، سندھی گوشت، افغانی کباب، بیف کڑاہی، حلیم، چانپیں، میٹ لوف، سوئٹ اینڈ سالٹی میٹ، بادامی گوشت، بُھنا گوشت، نمکین گوشت، تکہ کباب، کالی مرچ گوشت، دھواں گوشت، فرائیڈ بیف، مسالے دار ران وغیرہ شامل ہیں۔ الغرض کھانوں کے شائقین کے لیے اس میں بے شمار لذیذ تراکیب موجود ہیں، جو اس عید قرباں پر دستر خوان کی رونق بڑھانے کے ساتھ رشتوں میں محبت کے اضافے کا سبب بھی بنیں گے۔