بھارتی ٹی وی اداکارہ انکیتالوکھنڈے آگ سے جھلس گئیں

اداکارہ کی گردن اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے ہیں لیکن حالت خطرے سے باہر ہے۔


ویب ڈیسک September 09, 2016
اداکارہ کی گردن اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے ہیں لیکن حالت خطرے سے باہر ہے، فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کمرے میں آگ لگ جانے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے کمرے میں خوشبودار موم بتی سے نکلنے والی چنگاری سے پردوں کوآگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اداکارہ بڑی مشکل سے کمرے کالاک توڑ کرباہر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن اس حادثے کے نتیجے میں اداکارہ کو چوٹیں بھی آئیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کی گردن اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے ہیں لیکن حالت خطرے سے باہر ہے۔



دوسری جانب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے گردن اور ہاتھوں کو چھپا رکھا ہے جب کہ اس واقعے کے بعد اداکارہ کے سابق محبوب سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی ان کی عیادت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں