کراچی میں ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے ہڑپ کرگیا

دھوکے باز ایجنٹ 132 افراد کے 5 کروڑ روپے کھاگیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دھوکے باز ایجنٹ 132 افراد کے 5 کروڑ روپے کھاگیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

شہر قائد میں دھوکے باز ٹریول ایجنٹ نے عازمین حج کو بھی نہ بخشا اور 132 افراد کے 5 کروڑ روپے ہڑپ کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی میں دھوکے باز ٹریول ایجنٹ نے عازمین حج کے بارگاہ الہیٰ میں حاضری کے خواب چکنا چور کردیئے اور 132 افراد کی 5 کروڑ روپے سے زائد رقم ہڑپ کرگیا جس کے باعث عازمین کی فریضہ حج کی ادائیگی کا خواب حقیقت کا روپ نہ دھار سکا۔


پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جو اے وی سی سی کی تحویل میں ہے لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سمیت متعلقہ حکام سےرقم واپس دلوانے ور ٹریول ایجنٹ کو کڑی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

Load Next Story