عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہیں کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
انسپكٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین كی زیر صدارت عیدالاضحیٰ كے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے ضلع كے تمام پولیس افسران كوہدایت كی کہ عید الاضحیٰ كے دنوں میں ضلع بھر میں ہونے والے عید كے اجتماعات پر سیكیورٹی كے فول پروف انتظامات كیے جائیں، میٹرواسٹیشنز پر پولیس اہلكار تعینات كیے جائیں اورہر آنے جانے والے كو چیك كریں، مشكوك افراد پر كڑی نظر رکھی جائے۔
آئی جی نے مزید کہا کہ عید سے پہلے خصوصاً چاند رات كو تمام شاپنگ سینٹرز، ماركیٹس میں پولیس كے خصوصی دستے تعینات كیے جائیں، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیكنگ كو مزید مؤثر بنائیں اور پٹرولنگ كو بھی مزید بہتر بنائیں، مویشی منڈیوں میں بھی سیكیورٹی انتظامات فول پروف بنائیں، تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور كسی بھی واقع كی اطلاع پر فوری ریسپانس دیں جب کہ اس سلسلہ میں تمام ونگز كی مكمل كوآرڈینیشن ہونی چاہیئے۔