یکم تا 8 ستمبر محبت سندھ ٹرین مارچ ہوگا عوامی تحریک کا اعلان
مارچ کے شرکا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے، ایاز لطیف پلیجو
عوامی تحریک کے صدرایازلطیف پلیجو نے سندھ کی تقسیم کی سازش، کراچی صوبے کی مہم اورذوالفقار آباد کے خلاف یکم ستمبر سے 8 ستمبر تک کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ حیدرآباد میں پلیجو ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محبت سندھ ٹرین مارچ کے شرکا اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے
جبکہ کراچی سے اسلام آباد تک ہرشہر میں محبت ٹرین مارچ کا استقبال کیا جائے گا، جبکہ 18، 19، 20 ستمبر کو ضلع ٹھٹھہ کے گاڑھو شہرسے گھارو شہر تک پیدل مارچ کیا جائے گا اور نیشنل ہائی وے پردھرنا دیا جائے گا۔ 25 اکتوبر کو زرینہ بلوچ کی برسی اور سندھیانی تحریک کا مرکزی کنونشن حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
26 اگست کو نوابشاہ، 29 اگست کو عمرکوٹ، 9 ستمبر کو ٹنڈو محمد خان، 16 ستمبر کو شہداد کوٹ، 30 ستمبر کوسکھر میں محبت سندھ ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی تحریک کے رہنما عبدالقاد ر رائنٹو، انور سومرو،گل حسن، غلام مصطفی لغاری، ڈاکٹررسول بخش خاصخیلی، نوراحمدکاتیار، ایڈووکیٹ محسن رضا گوپانگ اورانور نوحانی لال جروارسندھ کا دورہ کریں گے۔