لاہور کے ہوٹلوں میں جرائم پیشہ افراد کی پکڑ کیلیے سوفٹ ویئر متعارف

سوفٹ وئیر كے ڈیٹا بیس میں جرائم پیشہ افراد كا ڈیٹا فیڈ كیا ہے جس سے ان کی پکڑ ہوسکے گی، لاہور پولیس


سید مشرف شاہ September 09, 2016
سوفٹ وئیر كے ڈیٹا بیس میں جرائم پیشہ افراد كا ڈیٹا فیڈ كیا ہے جس سے ان کی پکڑ ہوسکے گی، لاہور پولیس، فوٹو؛فائل

جرائم پیشہ عناصر كے گرد گھیرا مزید تنگ كرنے كے لیے لاہور پولیس نے صوبائی دارالحكومت میں تمام ہوٹلز میں "ہوٹل آئی" كے نام سے "سوفٹ وئیر" متعارف كروایا ہے جس كے تحت تمام ہوٹلز كی انتظامیہ كو ہدایت كی گئی ہے كہ ہوٹل میں آنے والے ہر فرد كی انٹری ہوٹل آئی سوفٹ ویئر میں ہونی چاہیے ۔

لاہور پولیس نے اس سوفٹ وئیر كے ڈیٹا بیس میں جرائم پیشہ افراد كا ڈیٹا فیڈ كیا ہے جس میں قتل، ڈكیتی، راہزنی، چوری و دیگر جرائم كا ڈیٹا فیڈ كیا گیا ہے۔ اس سوفٹ وئیر كے تحت جیسے ہی كوئی ریكارڈ یافتہ مجرم یا دیگر تخریب كار ہوٹل میں آئے گا تو آفس روم میں بیٹھے آپریٹرز كے سامنے تمام معلومات آجائیں گی اور پولیس فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ كو مطلع كركے ملزم كو گرفتار كرلے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشرف نے "روزنامہ ایكسپریس" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ لاہور پولیس كے ہوٹل آئی سوفٹ وئیر بنانے كے بعد نہ صرف ہوٹل انتظامیہ احساس تحفظ محسوس كرتی ہے بلكہ پولیس بھی اپنا ڈیٹا آسانی سے مرتب كر سكتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں