اخترچنال زہری بھی فلم ’’مرزیا‘‘ کا حصہ بن گئے
ہدایتکارراکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم کے لیے بلوچ گلوکار گانا ریکارڈ کرائیں گے
بھارتی پروڈیوسر وڈائریکٹر راکیش اوم پرکا ش مہرہ نے زیرتکمیل فلم ''مرزیا'' کے لیے سائیں ظہور کے بعد ایک اور پاکستانی بلوچ گلوکار اختر چنال زہری کو بھی شامل کرلیا ہے جس کی آواز میں میوزک ڈائریکٹر شنکر احسان لوئے گانا ریکارڈ کریں گے۔
اس فلم میں انیل کپور کا بیٹا ہرش وردھن کپور ماڈل واداکارہ سیمی کھیر کے ساتھ ڈبیو کر رہے ہیں جس کے دیگر فنکاروں میں اوم پوری، آرٹ ملک ، کے کے رائنا ، انجلی پاٹیل شامل ہیں۔ سیمی کھیر ماضی کی معروف اداکارہ اوشا کرن کی پوتی اور شبانہ اعظمی کی بھانجی ہے جن کی بطور ہیروئن تامل فلم ''رئے '' پچھلے سال ریلیز ہوچکی ہے جب کہ ''مرزیا'' پہلی ہندی فلم ہے۔
راکیش اوم پرکاش مہرہ یہ فلم لوک داستان ''مرزا صاحباں'' پر بنا رہے ہیں جس کے گانوں کے لیے پاکستانی اور بھارتی صوفی گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔جن میں پاکستان سے سائیں ظہور کے بعد اختر چنال زہری بھی پلے بیک سنگنگ کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ راکیش اوم پرکاش مہرہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر '' عکس'' ، '' رنگ دے بسنتی'' اور ''بھاگ ملکھا بھاگ'' جیسی سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔ یہ فلم رواں سال17اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔