منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے فضل الرحمن

بروقت انتخابات کرانے سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکے گا،سیکولرقوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے


Numainda Express December 08, 2012
فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عام انتخابات بروقت کرواناحکومت کی آئینی ذمے داری ہے۔

انتخابات میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں ہونا چاہیے، بروقت انتخابات کروانے سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکے گا،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات وقت کی ایک اہم ضرورت ہے،آئین نے جوطریقہ کارطے کیاہے اس سے باہر نکلنے سے بحران پیداہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پارٹی کی مر کزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عاملہ کے اجلاس میں ملک موجودہ سیا سی صورتحال اور بین الاقوامی حالات پرغورخوص کیا گیا، آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں اور رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں تجاویزمیں زیرغورہے اجلاس رات گئے تک جا ری رہا۔

7

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں اس وقت مہنگائی کاسیلاب ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیزمسلسل بحرانوں کی طرف بڑھ رہاہے بد قسمتی سے حکومت نے آنکھیں بندکی ہوئی ہیں، حکومت عوامی مسائل نہ حل کرکے عوامی تائیدحاصل نہیں کرسکتی ہے۔قبائیلی علاقوں پر ڈرون حملوںپرصرف احتجاج ہی مسئلے کاحل نہیں ہے پارلیمنٹ کے فیصلے کاتقاضہ ہے کے اس پرعمل کیاجائے۔

حکو مت کی خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کی قراردادکی نفی کر رہی ہے ہم انتخابا ت میں سیکولرقوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے۔پارٹی ترجمان مولانا امجدخان کے مطابق جے یوآئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتے کو بھی جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں