عید کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کو پھانسیوں کا عمل روک دیا گیا

سیشن ججزنے بھی عید قربان اور حج کے احترام میں پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے احکام روک دیے ہیں۔


Qaiser Sherazi September 10, 2016
مجموعی طور پر285 سزائے موت کے قیدی ہیں، رحم کی 10اپیلیں صدرکے پاس زیر التوا ہیں فوٹو : فائل

عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کاعمل روک دیا گیا جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔

عید الضحیٰ کی ناسبت سے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ سیشن ججزنے بھی عید قربان اور حج کے احترام میں پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے احکام روک دیے ہیں۔

اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مجموعی طور پر285 سزائے موت کے قیدی ہیں ان میں سے10کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التواہیں، ایک خاتون ملزمہ سمیت66 اپیلیں سپریم کورٹ اور چھ خواتین سمیت209 اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔اس سال یکم جنوری سے31 اگست تک اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر42 مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران58 سزائے موت کے قیدی ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا کالعدم قرار پانے اور راضی نامہ کی بنیاد پر رہائی پا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔