تھرپارکرمیںمزید8مورہلاک تعداد62ہوگئی

محکمہ وائلڈلائف کا3روزہ کیمپ کااعلان،ادویات فراہم کردیں،ڈپٹی کنزرویٹر

محکمہ وائلڈلائف کا3روزہ کیمپ کااعلان،ادویات فراہم کردیں،ڈپٹی کنزرویٹر،فوٹو اطہر خان اور ساجد باجی

تھرپارکر میں مزید 8مورپراسراربیماری کے باعث موت کاشکارہوگئے جس کے بعدمرنیوالے موروںکی کل تعداد62 تک جاپہنچی ہے،بٹڑی گائوںمیں3 ،وروائی میں2 اورجھن گائوں میں ایک مورمرچکاہے جبکہ مزیدبیمارموربھی موجودہیں،محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے 3روزہ کیمپ کااعلان کیاگیاہے لیکن اب تک موروں میں پراسراربیماری کی تشخیص نہیںکی جاسکی،


متاثرہ علاقوںکادورہ کرنے والے ڈپٹی کنزرویٹرتاج محمدشیخ نے بتایاکہ پولٹری ڈپارٹمنٹ اورزرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے مردہ موروںکے ڈھانچوںکامعائنہ کیاہے تاکہ اس پراسراربیماری کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکیں،انھوںنے بتایاکہ موروں میں یہ بیماری شدیدگرم موسم کے دوران پیداہوئی ہے،ہمارے محکمے کے پاس ادویات اورڈاکٹرزنہیںہیںلیکن ہم نے پولٹری ماہرین کے ساتھ متاثرہ علاقوںکادورہ کیاہے اوراینٹی بائیوٹک اوروٹامن ای کی کمی کی ادوایات متاثرہ موروںکیلیے فراہم کی ہیں،انھوںنے بتایاکہ ایک زندہ بیمارموربھی ماہرین اپنے ساتھ لے گئے

جس کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعدبیماری کے حوالے سے مزیدمعلومات ملنے کاامکان ہے،ہم تھرپاکر میں موجودہیںاورکوشش کریںگے کہ اس بیماری کے مکمل خاتمے کویقینی بنایاجاسکے،کراچی سے اسٹاف رپورٹرکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تھرکے ''مور''کی وسیع پیمانے پراموات کانوٹس لیاہے اورمحکمہ وائلڈ لائف کوہدایت کی ہے کہ اس نایاب پرندے کے تحفظ کیلیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں،پولٹری ویکسینیشن پروگرام کے تحت پرندوںکے بچائوکی مہم اورانھیںٹیکے لگانے کاانتظام کیاجائے۔

Recommended Stories

Load Next Story