احتساب بلن لیگ نے مخالفت کی تیاریاں شروع کردیں
قومی اسمبلی میں پیش ہوتوبھرپور مخالفت کی جائے، چوہدری نثار کی لیگی ارکان کوہدایت
مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں احتساب بل پیش ہونے کی صورت میں بھرپور مخالفت کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔
ارکان قومی ا سمبلی کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئیں،جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کوقائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے رکن کمیٹی زاہد حامد نے بل کے معاملے پر بریفنگ دی اورکہا کہ حکومت نے ن لیگ کے تحفظات دور نہیں کیے اوروہ اپنی مرضی کا احتساب بل لانا چاہتی ہے۔
ن لیگ ایک آزاد اور خود مختار احتساب کمیشن لانا چاہتی ہے۔ن لیگ کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کا حاضر سروس جج کمیشن کا چیئرمین ہو جبکہ احتساب کسی بھی وقت ہو سکے۔ کرپشن کرنے والے بچ نہ سکیں۔ وہ شق ختم نہ کی جائے جس کے تحت صدر کے حوالے سے سوئس حکام کو خط لکھا گیا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے زاہد حامد کو ہدایت کی ہے کہ اگرآئندہ اجلاس میں حکومت منظوری کے لیے احتساب بل قومی اسمبلی میں پیش کرتی ہے تو اس کی بھرپو رمخالفت کی جائے اور اس حوالے سے ن لیگ کے ممبر اسمبلی مکمل طور پر تیار ہوں تاکہ بھرپور مخالفت عوام کے سامنے آ سکے۔