امریکی آپریشن کے وقت اسامہ کمپائونڈ میں تھا ایبٹ آباد کمیشن

700صفحات کی رپورٹ تیار،رواں ماہ حکومت کوپیش کی جائیگی،کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

700صفحات کی رپورٹ تیار،رواں ماہ حکومت کوپیش کی جائیگی،کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا فوٹو: فائل

KARACHI:
ایبٹ آباد کمیشن نے اسامہ کے خلاف امریکی اپریشن کی حتمی رپورٹ تیارکر لی۔ 700 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ماہ حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی رپورٹ 300شہادتوں کی روشنی میں تیارکی گئی اور3 ہزار دستاویزات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جن میں اعلیٰ سول وفوجی حکام اوراسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے تحریری بیانات اور بیان حلفی بھی شامل ہیں جس میں اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کوتسلیم کیا گیا اورکہا گیا ہے کہ امریکی آپریشن کے وقت اسامہ اپنے کمپاونڈ میں موجود تھے۔




ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کے ساتھ اپنی 200کے قریب سفارشات بھی حکومت کو پیش کرے گا۔ ایبٹ آباد کمشن نے رپورٹ کی تیاری سے قبل16ماہ کے دوران 200اجلاس کیے شہادتوں کے علاوہ کمیشن نے اسامہ پرشائع ہونے والی کتابوں کا بھی جائزہ لیا یہ رپورٹ رواں ماہ ہی جاری کردی جائے گی اس حوالے سے کمیشن کااہم اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ایبٹ آباد کمیشن نے رپورٹ کے بعض حصوں کوخفیہ رکھا ہے جن کومنظرعام پرلانے یا نہ لانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
Load Next Story