پی ایس 127میں ضمنی انتخاب ایم کیوایم کی نوٹی فکیشن رکوانے کے لیے درخواست
حلقے کے51 پولنگ اسٹیشنز پرمنظم دھاندلی کی گئی، وسیم احمد کا مؤقف
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں کامیاب امید وارکا نوٹی فکیشن رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروسیم احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے کہ پولنگ کے دوران حلقے کے 51 پولنگ اسٹیشنزپرمنظم دھاندلی کی گئی، وہ پیپلزپارٹی کے امیدوارغلام مرتضیٰ بلوچ کی جیت کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے تک غلام مرتضی کی کامیابی کے نوٹی فیکشن کوروکا جائے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پی ایس 127 سے ایم کیوایم کے امیدوارکامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد اس حلقے میں دوبارہ انتخاب ہوئے اورپیپلزپارٹی کے غلام مرتضی بلوچ کامیاب قرارپائے۔