عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ملک بھر میں ہفتہ وارتعطیل کے باوجود بینک کھلے ہیں

کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 تک کھلی رہیں گی ، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک September 10, 2016
کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 تک کھلی رہیں گی ، اسٹیٹ بینک : فوٹو : فائل

عید قرباں کی تعطیلات کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لئے ملک بھر میں تمام بینک ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود کھلے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر کے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 تک کھلی رہیں گی۔

مرکزی بینک نے تعطیلات میں اے ٹی ایم سروس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے اور تمام بینک انتظامیہ کو کہا ہے کہ رقوم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اے ٹی ایمز کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

واضح رہے کہ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں 12 سے 14 ستمبر تک عید الضحیٰ کی تعطیلات ہیں جب کہ 11 ستمبر کو اتوار ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں