پشاور میں پولیس کی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد 3 ملزمان گرفتار

دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 پستول ، 8 رائفلز اور 200 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک September 10, 2016
دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 پستول ، 8 رائفلز اور 200 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے، پولیس : فوٹو : فائل

بھانہ ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات اہلکاروں نے گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا اور دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 پستول ، 8 رائفلز اور 200 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے پولیس نے گاڑی میں موجود ڈرائیورسمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اسمگل کررہے تھے تاہم مزید تفتیش کےلئے ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں