خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھناچاہتے ہیںمنموہن سنگھ

پارلیمانی ایوانوں کے درمیان قریبی تعلقات سے دو طرفہ تعاون مستحکم ہوگا،نیئر بخاری سے گفتگو


Staff Reporter/Online December 08, 2012
نئی دہلی :منموہن سنگھ وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نیئر بخاری کا استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت مضبوط، مستحکم اورخوشحال پاکستان دیکھنا چاہتا ہے اور اسے وہاں جمہوریت کے پھلنے پھولنے پر بیحد خوشی ہے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نیئرحسین بخاری سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے،جنہوں نے پاکستانی قیادت اور عوام کی طرف سے بھارتی عوام کونیک خواہشات کا پیغام پہنچایاکہ پاکستان کی حکومت مضبوط اور خوشحال ہمسائے چاہتی ہے،بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری پرقومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

06

نئیربخاری نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قسمت آپس میں جڑی ہوئی ہے،باہمی امن ترقی ،خوشحالی اورخطے میں حالات کی بہتری کیلئے مل ر کام کرنا ہوگا ۔دونوں ملکوں کے عوامی نمائندوں اور پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مشترکہ تاریخ اور ثقافت ہے،پارلیمانی ایوانوں کے درمیان قریبی تعلقات سے دو طرفہ تعاون مستحکم ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کا ملک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتا ہے اور اسے ملک میں جمہوریت کے فروغ پر بہت خوشی ہے۔چیرمین سینٹ نئیربخاری،بھارتی راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری اور لوک سبھا کی اسپیکرمیراکمارکی دعوت پر وفد کے ہمراہ دورے پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |