پاکستان ریلوے کی خصوصی عید ٹرینیں اپنی منزل کی جانب گامزن
پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جب کہ دوسری کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہوئی.
عید الاضحیٰ کے موقع پرپاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔
پہلی اسپیشل ٹرین آج دن 11 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگئی جونوابشاہ ، ملتان کینٹ ، فیصل آباد اورسرگودھا سے ہوتی ہوئی کل رات 10 بج کر30 منٹ پرپشاورکینٹ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی جوسکھر، ملتان اورلاہورسے ہوتی ہوئی اتوارکی شام 7 بج کر30 منٹ پرراولپنڈی پہنچے گی۔
تیسری عید اسپیشل ٹرین اتوارکو کراچی کینٹ سے صبح 11 بجے روانہ ہوکرخانیوال اورفیصل آباد میں مختصر وقفے کے بعد پیرکے روزلاہورپہنچے گی، چوتھی اسپیشل ٹرین پیرکوراولپنڈی سے صبح 10 بجے روانہ ہوکرسہ پہر3 بج کر 10 منٹ پرلاہورپہنچے گی۔ پیرہی کے روزپانچویں اورآخری اسپیشل ٹرین لاہورسے شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلویزنے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ریلوے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔