سندھ اسمبلی نے شہبازکی ایک اورسازش دفن کردی شرجیل میمن

جسٹس افتخارلاہورہائیکورٹ کے فیصلے اورشریف برادران کی کرپشن پر ازخود نوٹس لیں

عدالت کوسیاسی مقاصدکیلیے استعمال کیا جارہا ہے،وزیراطلاعات سندھ، میڈیاکوبریفنگ فوٹو: فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی نے ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرکے اس ایشوکوہمیشہ کیلیے دفن کردیااوراس کے ساتھ ہی شہبازشریف کی ایک اورسازش دفن ہوگئی۔

چیف جسٹس افتخارچوہدری لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرازخود نوٹس لیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردادری27دسمبرکولاڑکانہ نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے سے خطاب کریںگے اوراسی دن سے انتخابی مہم کابھی آغاز کردیا جائیگا۔ جمعے کوسندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ میں انھوں نے کہاکہ صوبے اوروفاق مضبوط ہیں اورہمارے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، ہمیں افسوس ہے کہ ایک ہی عدالت کبھی پیپلزپارٹی کے بانی کوپھانسی دینے کافیصلہ کرتی ہے توکبھی کالاباغ ڈیم بنانے کااوریہی عدالت ہمارے شریک چیئرمین کے2عہدے پر اعتراض رکھتی ہے۔




اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عدالت کوسیاسی مقاصدکیلیے استعمال کیا جارہا ہے، تمام قوم پرستوں کو ہم اس سازش کاحصہ نہیں مانتے کیونکہ ایسے بھی قوم پرست ہیں جنھوں نے شہید بینظیر بھٹوکے ساتھ اسی کالاباغ ڈیم کیخلاف کموشہیدمیں دھرنادیاتھااورایسے قوم پرست بھی ہیں جواسی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکے عہدے پرفائزتھے اورجب کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادپیش کی گئی تووہ ایوان کی لائیٹیں بندکرکے بھاگ گئے اوراب ان تمام کے چہرے سندھ کے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کمان سنبھالیں گے، میاں برادران کے رائے وینڈ کے محل کواب پنجاب کے طلبہ و طالبات کی یونیورسٹی بنایاجائے گا اور انہیں وہاں مفت تعلم دی جائے گی ،چیف جسٹس آف پاکستان لاہورہائیکورٹ کے کالا باغ ڈیم کے فیصلے کے ساتھ ساتھ حدیبیہ پیپرملزمنی لانڈرنگ،لیپ ٹاپ اور سستی روٹی کرپشن پر بھی سوموٹو ایکشن لیں اوردونوں کرپٹ بھائیوں سے غریب عوام کے اربوں روپے واپس دلائیں۔
Load Next Story