کرپشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتاچیف جسٹس

ہر شہری کو ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینا ہونگے‘ بہاول پور کے وکلا سے بات چیت


Numainda Express December 08, 2012
فوٹو: فائل

بہاول پور بار ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت اویس الرحمن خان نے کی۔ ملاقات کے دوران اراکین نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری سے وکلاء کے مسائل جوڈیشل پالیسی بے روزگاری کرپشن مہنگائی قتل وغارت اوردہشت گردی جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔

15

چیف جسٹس افتخار نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنے فرائض ادا کرنے ہونگے جوکہ صرف اورصرف ایمانداری اور دیانتداری پر مبنی ہوں' جب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا وطن عزیز ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں