توقیرصادق کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ کااظہاربرہمی

82 ارب روپے کااسکینڈل تھا،حکومت نے30 ارب کم کردیے،50ارب تووصول کریں،ریمارکس


Numainda Express December 08, 2012
82 ارب روپے کااسکینڈل تھا،حکومت نے30 ارب کم کردیے،50ارب تووصول کریں،ریمارکس فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اوگراکے سابق چیئرمین توقیرصادق کی عدم گرفتاری پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب تحریری طورپرآگاہ کرے کہ50ارب روپے کے اسیکنڈل میںاب تک کتنی رقم کی ریکوری کی گئی ہے۔

جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل دورکنی بینچ کے روبروجمعے کے روزنیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدسے متعلق پیشرفت پر رپورٹ جمع کرائی۔

08

رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد فاضل عدالت کی برہمی پرپراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ توقیر صادق کے خلاف نیب نے ریفرنس بھجوادیاہے تاہم انھیں تاحال گرفتارنہیں کیاجاسکا، اسکی گرفتاری کیلیے پولیس کی مدددرکارہے۔

جسٹس جوادایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ یہ82ارب روپے کا اسکینڈل تھا،حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اس میں 30ارب روپے کی کمی کر دی اور اب 50ارب روپے وصول کیے جانے ہیں،نیب بتائے کہ اب تک ایک پائی بھی وصول کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |