کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں دھماکے فائرنگ5ہلاک متعدد زخمی

پشین ،لورالائی ،مچھ میں 3افراد کی ٹارگٹ کلنگ،کوئٹہ میں دکان کے باہر دھماکا ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، 9 مشکوک ملزمان گرفتار، ہزارگنجی سے تندور پر کام کرنیوالا لاپتہ، بارودی سرنگ دھماکے میں کئی زخمی فوٹو: فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ بم اور بارودی سرنگ دھماکوں کے واقعات میں پولیس سب انسپکٹر سمیت 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

ایک شخص کو اغواکرلیاگیا نوجوان پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا ، مدرسے کے دو طالب علموں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، اغواکار کو گرفتار ،پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون بلاک فور میں مسلح افراد نے ایک شخص مقصود احمد سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ،پشین سے نمائندے کے مطابق سرانان روڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس کے سب انسپکٹر منظورحسین کو قتل کردیا ۔




مچھ بازار عبدالمجید وارڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گھر کے سامنے کھڑے ذوالفقار احمد عرف زلفی کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ،سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص روشن علی جاں بحق ہوگیا، کوئٹہ کے علاقے جان محمد رود پر ایک بند دکان کے باہر رکھاگیا دیسی ساختہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو راہ گیر اویس جدون اور مظہر حسین زخمی ہوگئے ۔

پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد حسین، سجاد اور سلام زخمی ہوگئے ،اوستہ محمد ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میر حسن شدید زخمی ہوگیا۔ڈیرہ بگٹی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، اہم انکشافات متوقع ہیں۔
Load Next Story