شراب برآمدگی کیس عتیقہ اوڈھو کی بریت کی درخواست مسترد

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک September 10, 2016
2011 میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے 2 بوتل شراب برآمد ہوئی تھی، فوٹو: فائل

KARACHI: ایڈیشنل سیشن عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی حسنین رضا کی عدالت میں شراب برآمدگی کیس میں بریت سے متعلق عتیقہ اوڈھو کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے واپس علاقہ مجسٹریٹ کو بھیج دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست کا میرٹ پر فیصلہ کیاجائے۔

دوسری جانب سول جج راولپنڈی ایاز رفیق لون نے عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت17ستمبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر نوٹس جاری کر کے گواہان طلب کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے 2 بوتل شراب برآمد ہوئی تھی۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودہری کے واقعے کا از خود نوٹس لیاتھا، عدالت عظمٰی ہی کے حکم پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جون 2011 میں درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں