نجی کمپنی 2افرادکو 14بلین ڈالر میں چاند پر بھیجے گی

کمپنی کے مطابق وہ اس دہائی کے آخر تک دو افراد کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے


Express Desk December 08, 2012
کمپنی کے مطابق وہ اس دہائی کے آخر تک دو افراد کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے فوٹو : فائل

MUZAFFARABAD/ABBOTTABAD: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سابق افسران نے ایک نجی کمپنی کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ چاند پر دو افراد کو بھیجیں گے اور اس پر 1.4بلین ڈالر لاگت آئے گی۔

گولڈن اسپائیک نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ زیر استعمال راکٹ اور کیپسول ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس دہائی کے آخر تک دو افراد کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ نجی کمپنی ان بہت سی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اسپیس ایکس کے تجربے سے مستفیذ ہونا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ اسپیس ایکس کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سامان بھیجا گیا تھا۔ ناسا کے سابق نائب منتظم ایلن اسٹرن گولڈن اسپائیک کمپنی کے سبراہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ممالک کی حکومتوں کو چاند کے مشن کی پیشکش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں