سعودی مفتی اعظم خرابی صحت کے باعث اس بار خطبہ حج نہیں دیں گے

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ 35 سال سے خطبہ حج دے رہے ہیں لیکن اب ان کی جگہ الشیخ صالح بن حمید خطبہ دیں گے۔

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ 35 سال سے خطبہ حج دے رہے ہیں لیکن اب ان کی جگہ الشیخ صالح بن حمید خطبہ دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

QUETTA:
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے 35 سال میں پہلی بار خرابی صحت کے باعث خطبہ حج دینے سے معذرت کرلی ہے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ 35 سال سے یوم عرفہ کے موقع پر مسجد نمرہ سے خطبہ حج دے رہے ہیں تاہم اس سال انہوں نے خرابی صحت کے باعث خطبہ حج دینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد اب الشیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے۔


مفتی اعظم سعودی عرب 1981 سے مسلسل خطبہ حج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جنہیں 1999 میں شیخ عبدالعزیز بن باز کے انتقال کے بعد مفتی اعظم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب کہ مفتی اعظم سعودی عرب کی عالم دین کونسل اور افتا کونسل کے چیرمین بھی ہیں۔

Load Next Story