نیب نے موبائل کمپنیوں کو47ارب ٹیکس چھوٹ کا نوٹس لے لیا

نیب نے موبائل کمپنیوں کو47ارب ٹیکس چھوٹ کا نوٹس لے لیا


ایکسپریس July 24, 2012
نیب نے موبائل کمپنیوں کو47ارب ٹیکس چھوٹ کا نوٹس لے لیا ۔ فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) نے5موبائل کمپنیوں کو ٹیکس کی مد میں47 ارب کی چھوٹ دے کر قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے ازخود نوٹس کیس میں ایف بی آرکے سابق چیئرمین ممتاز حیدر رضوی سمیت3 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو سفارش کی ہے، چیئرمین نیب نے اتنے بڑے پیمانے پر موبائل کمپنیوں کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دینے کے کیس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سابق چیئرمین ممتاز حیدر کو نیب میں طلب کیا تھا،

پیر کو نیب نے سابق چیئرمین ممتاز حیدر رضوی، ممبر ایف بی آر شاہد حسین اسد اور چیف سیلز ٹیکس عبدالستار اوڑا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، سابق چیئرمین ایف بی آر نے نیب کے ساتھ 4نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے اتفاق کیا تھا جس میں واضح تھا کہ موبائل کمپنیوں کو ٹیکس کی مد میں کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی،

کمپنیوں کی جانب سے عدالتوں سے حاصل حکم امتناع کے لیے ایف بی آر وکلا کی خدمات حاصل کرے گی اور جہاں ضروری سمجھے نیب کی خدمات حاصل کی جائیں گی، قومی خزانے کو محفوظ بنانے کے لیے ایف بی آر نیب کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں