اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا

عید الاضحیٰ كے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پولیس بشمول رینجرز كے 3 ہزار اہلكار فرائض سرانجام دیں گے۔


ویب ڈیسک September 10, 2016
عید الاضحیٰ كے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پولیس بشمول رینجرز كے 3 ہزار اہلكار فرائض سرانجام دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں واقع مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں اجتماعات کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

عید الاضحیٰ كے موقع پر اسلام آباد پولیس بشمول رینجرز كے 3000 اہلكار فرائض سرانجام دیں گے۔عید كی تعطیلات كے دوران تمام ملازمین كی چھٹیاں منسوخ كر دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت 824 مقاما ت بشمول 796 مساجد 07عید گاہوں اور21 امام بارگاہوں پر پولیس افسران و جو انوں كی ڈیو ٹیاں لگائی گئی ہیں، 100 سے زائد گاڑیاں پٹرولنگ پر مامور كی گئی ہیں، عید كے اجتماعات كے دوران پولیس كمانڈوز اور رینجرز كے دستے تعینات كیے جائیں گے،عبادت گاہوں كے راستے كے نزدیك پاركنگ كی ہر گز اجازت نہ ہوگی۔ فیصل مسجد میں نماز عید كے لیے خصوصی سكیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، تمام كھلے مقامات كو چاروں طرف سے كارڈن كركے ایك انٹری پو ائنٹ قائم كیا گیا ہے تاكہ ہر آنے جانے والے كی تلاشی لی جاسكے اور مشكو ك افراد پر كڑی نظر ركھی جا سكے۔

عید كی شاپنگ كے لیے شاپنگ سینٹرز اور شہر كی مختلف ماركٹیوں پر پولیس كی اضافی نفری لگائی گئی ہے۔ اہم ماركیٹوں جن میں سپر جناح ایف سیون سپر ماركیٹ ایف سكس، ایف ٹین اور آبپا رہ شامل ہیں میں لاء اینڈ آرڈر كے حوالے سے موبائل ریزرو پولیس اورقیدی وین بھی ركھی گئی ہیں۔

اسلام آ باد پولیس نے شہر كے مختلف قبرستانوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھی پولیس كی ڈیوٹیاں لگائی ہیں اور وہاں پكٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ شہر كے تمام میٹرو بس اسٹیشنز پر بھی پولیس كی نفری تعینات كی گئی ہے تاكہ مشكوك افراد پر نظر ركھی جاسكے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں