ملتان میں بینک ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

3 زیر حراست ڈاکوؤں کو لے جایا جارہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، پولیس


ویب ڈیسک September 11, 2016
3 زیر حراست ڈاکوؤں کو لے جایا جارہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، پولیس، فوٹو؛ فائل

ایک کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ماہ قبل ملتان کے نجی بینک میں 10 ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور فرار ہوگئے تھے، ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے تھے جب کہ واردات پر آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد پولیس نے تین ڈاکوؤں کو رحیم یار خان اور سندھ سے گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے بھی برآمد کیے گئے تھے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق پولیس 3 گرفتار ڈاکوؤں نذیر، ساجد اور غلام یاسین کو ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد کے لیے لے جارہی تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کردیا، 2 موٹرسائیکل اور کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور کار برآمد کرلی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔