بھارت کیلیے این ایس جی رکنیت کی کوشش جاری رکھیں گے امریکا
سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے،امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو کسی بھی صورت ایٹمی طاقت تسلیم نہیں کیا جائے گا، بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنانے کیلیے کوششیں جاری رہیں گی۔
کانگریس کے بل کے باوجود سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کے حق میں نہیں بلکہ ملکی مفادات زیادہ عزیز ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی پریس امور کے متعلق ڈائریکٹر ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ کانگریس نے 11 ستمبر حملوں کے متعلق بل پاس کر لیا ہے، بل کے تحت 11 ستمبر حملے کے متاثرہ خاندان سعودی عرب سے ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں لیکن وائٹ ہاؤس کہہ چکا ہے کہ صدر اوباما کانگریس کے اس بل کو ویٹو کریں گے، سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کاخطرہ مول نہیں لے سکتے۔
ایک سوال پر ٹروڈونے کہا کہ بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی، نئی دہلی کواین ایس جی کا رکن بنانے کیلیے کوششیں جاری ہیں اور توقع کررہے ہیں کہ بھارت جلد این ایس جی کا رکن بن جائے گا۔