93ء کے ممبئی حملوں میں بھی پاکستان ملوث تھا بھارت

پاکستان ابھرتی ہوئی بھارتی معیشت سے انتہائی خائف ہے،وزیرداخلہ سوشیل کمار شنڈے


Online December 08, 2012
پاکستان ابھرتی ہوئی بھارتی معیشت سے انتہائی خائف ہے،وزیرداخلہ سوشیل کمار شنڈے فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت نے پاکستان پرالزام تراشی کی روش برقرا رکھتے ہوئے کہاہے کہ1993 میں ممبئی میں ہونے والے حملے بھی پاکستانی جارحیت کا نتیجہ تھے جبکہ پاکستان بدستورجعلی کرنسی کے ذریعے پڑوسی ملک کی معیشت کمزورکرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ سوشیل کمار شنڈے نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی بھارتی معیشت سے انتہائی خائف ہے،1991ء میں معاشی اصلاحات کے بعدہماری معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی کہ پاکستان نے اپنی خفت مٹانے کیلیے1993میں تجارتی حب ممبئی میں مسلسل13دھماکے کروائے۔

پاکستان ہماری معیشت کوکمزورکرنے کی پالیسی پربدستورگامزن ہے اب جعلی کرنسی کے ذریعے بھارتی معیشت کونقصان پہنچانا چاہتاہے،انڈرورلڈڈان اور1993 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈدائودابراہیم اور دیگر دہشت گرد محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ان تمام دہشت گردوں کو بھارت واپس لاکران کیخلاف مقدمہ قائم کیاجائے اورانہیںکیفرکردارتک پہنچایاجائے اوراس سلسلے میں چند عالمی اداروں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں،پاکستان کی جانب سے جعلی کرنسی پھیلانے کے کئی شواہد ہیں اورپڑوسی ملک کی ان کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، پارلیمنٹ حملے کے الزام میں گرفتارحریت پسندلیڈرافضل گوروکی رحم کی اپیل نظر ثانی کیلیے ایک بار پھرصدرکے پاس آئیگی اوراس پرآئندہ پارلیمانی سیشن کے بعدغورکیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں