سال کی اہم ترین شخصیات میں ملالہ کا 15واں نمبر

پاکستان کی ملالہ یوسفزئی تقریباً3لاکھ ووٹوں کے ساتھ15ویں نمبر پر ہے۔


Monitoring Desk December 08, 2012
پاکستان کی ملالہ یوسفزئی تقریباً3لاکھ ووٹوں کے ساتھ15ویں نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

ٹائم میگزین کی 2012 کی اہم ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں اب تک کی گئی ووٹنگ میں پاکستان کی ملالہ یوسفزئی تقریباً3لاکھ ووٹوں کے ساتھ15ویں نمبر پر ہے۔

اب تک ڈالے گئے ووٹوں کے مطابق سرِ فہرست شمالی کوریا کے نئے رہنماکم جون آن ہیں جنھیں43لاکھ سے زیادہ ووٹ مل چکے ہیں،دوسرے نمبر پر امریکی مزاحیہ اداکار جان اسٹوارٹ10لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

دیگرنامزدشخصیات میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن5.5لاکھ ووٹوں کے ساتھ نویں،مصری صدر محمد مرسی گیارہویں جبکہ شامی صدربشار الاسد چودہویں نمبرپر ہیں۔اس سے قبل 88000سے زائد افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کر کے ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ادھر اقوامِ متحدہ نے10 نومبرکو عالمی سطح پر 'ملالہ' سے منسوب کر دیا تھا۔نیزوہ شخصیت جسکی مخالفت میں سب سے کم ووٹ آئے،اْس فہرست میں ملالہ پہلے نمبر پر ہیں۔ٹائم میگزین کی اس فہرست کے حتمی نتائج کا اعلان31دسمبر کے شمارے میں کیا جائے گا۔ ووٹنگ کا عمل12دسمبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں