مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

رواں برس غلاف کعبہ میں ’’اللہ اکبر‘‘ کی 4 قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 11, 2016
غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔ فوٹو: فائل

ہر سال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا ہے۔

ہرسال غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو نمازفجرکے بعد تبدیل کیاجاتا ہے، رواں برس بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پررو تقریب ہوئی جس میں گورنر مکہ سمیت اعلی ترین سعودی حکام کے علاوہ مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر روح پرور اور رقت انگیز مناظر بھی دیکھے گئے۔

غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطورہدیہ پیش کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا چاندی جبکہ 670 کلو ریشم استعمال ہوا ۔ 47 حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ اس مرتبہ غلاف کعبہ میں اللہ اکبر کی 4 قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اورام الجود بندرگاہ پر اس کا ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں یوں ہر سال یہ کارخانہ بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک واحتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں