سوات میں بارش ژالہ باری اورآسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق متعدد لاپتہ

بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی سے رابطہ پل زیر آب جب کہ مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا

مدین میں شدید بارش اورژالہ باری کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے 3 مکانات بہہ گئے فوٹو: فائل

لاہور:
مدین میں شدید بارش ، ژالہ باری اورآسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والی شدید بارش ، ژالہ بباری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچادی ہے، دریاؤں اور ندی نالوں میں کئی رابطہ پلوں اورسڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ مواصلاتی نطام درہم برہم ہوگیا ہے۔ بارش کے بعد ماکانات بہہ جانے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مدین میں تیزبارش کےدوران مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق جب کہ 3 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
Load Next Story