سانحہ لال مسجد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا حکم نامہ جاری

حکم نامہ چیف جسٹس نے تحریرکیا جس میں کمیشن کو 8 بنیادی نکات واضح کیے گئے ہیں


Numainda Express December 08, 2012
حکم نامہ چیف جسٹس نے تحریرکیا جس میں کمیشن کو 8 بنیادی نکات واضح کیے گئے ہیں ، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامہ چیف جسٹس نے تحریرکیا جس میں کمیشن کو 8 بنیادی نکات واضح کیے گئے ہیں۔ لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کرنے والا کمیشن آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی تحقیقات بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ ایک رکنی کمیشن ڈیڑھ ماہ میں تحقیقات کر کے سفارشات پرمبنی رپورٹ پیش کرے گا۔کمشن ان چھ نکات کی تحقیقات کرے گا کہ آپریشن کی وجوہات کیا تھیں؟اس میں کتنے مرد اورکتنی خواتین کی ہلاکتیں ہوئیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

کیا تمام جاں بحق افرادکی شناخت ہوسکی اورلاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں ؟کیا ورثا کو معاوضوں کی ادائیگیاں کی گئیں؟آپریشن کے ذمے داروں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں ؟کیا دستیاب حقائق کی بنیاد پرممکن ہے کہ معاملے کے ذمے داروں کا تعین ہوسکے؟ ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں