پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں وزیراعظم نواز شریف
پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے اور ملک میں انتہا پسندعناصر کی کمر توڑ دی ہے، نواز شریف
MULTAN:
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے کے تحت ملک میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں۔
قائداعظم محمد علی جناح کی68ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم دنیا کے عظیم رہنما اور مدبر سیاستدان تھے اور آج قوم بانی پاکستان کی برسی عزت و تکریم سے منا رہی ہے، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ملک کو پرامن اور خوشحال بنانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے خطے کے مسلمانوں کی آزادی کی تحریک چلائی اور دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کی، تحریک آزادی قائد کی سیاسی بصیرت کی عکاس ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 68 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے
قائداعظم نے مسلمانوں کو اتحاد، تنظیم اور رواداری کا درس دیا اور انہوں نے زندگی بھر اصولوں کی پاسداری کی جب کہ قائداعظم نے سیاست میں مثبت روایات کو جنم دیا۔ انہوں نےکہا کہ حکومت ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کےلیے پرعزم ہے اور قائد کے فرمودات کی رہنمائی میں تمام چیلنجوں سے نبردآزما ہوں گے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، ملک میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں تاہم ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی جب کہ اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔