ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلوں سے فوٹیج مانگ لی

دھاندلی کے حوالے سے ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔


APP December 08, 2012
دھاندلی کے حوالے سے ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ فوٹو فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے ٹی وی چینلز سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے حوالے سے فوٹیج الیکشن کمیشن کو مہیا کریں۔

نادرا ہیڈکوارٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ چینلز دھاندلی کے حوالے سے ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش کریں، اس پر کارروائی کریں گے جبکہ دھاندلی کے حوالے سے ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |