ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلوں سے فوٹیج مانگ لی
دھاندلی کے حوالے سے ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے ٹی وی چینلز سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے حوالے سے فوٹیج الیکشن کمیشن کو مہیا کریں۔
نادرا ہیڈکوارٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ چینلز دھاندلی کے حوالے سے ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش کریں، اس پر کارروائی کریں گے جبکہ دھاندلی کے حوالے سے ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔