نیب نے بلوچستان کے6 وزرا کیخلاف تحقیقات شروع کردی
ڈی جی نیب بلوچستان نے کہا کہ محکمہ ایکسائزمیں ہونے والی بھرتیوں میں بدعنوانی کے شواہدملے ہیں
ISLAMABAD:
نیب بلوچستان نے6صوبائی وزرا کیخلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایک ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ڈی جی نیب میجر (ر) برہان علی نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کردیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ صوبائی وزرا کے خلاف بدعنوانی کی شکایات مل رہی ہیں، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیب نے بلوچستان میں گذشتہ4سال کے دوران ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ڈی جی نیب بلوچستان نے کہا کہ محکمہ ایکسائزمیں ہونے والی بھرتیوں میں بدعنوانی کے شواہدملے ہیں، محکمہ صنعت کی حالیہ بھرتیوں کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، انھوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہوتے ہی اس حوالے سے ریفرنس داخل کردیا جائے گا۔