امریکا میں نائن الیون حملوں کو 15 سال بیت گئے
9/11 کے حملوں میں مارے جانے والوں کی یاد میں خصوصی تقریبات اورریلیاں نکالی جارہی ہیں
امریکہ میں 11 ستمبر 2001 میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملوں کی آج پندرہویں برسی منائی جارہی ہے۔
آج سے ٹھیک پندرہ سال قبل امریکہ میں اس وقت تباہی کا ایک منظردنیا نے دیکھاجب ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین ہزار کے قریب لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ یہ امریکی تاریخ کا سب سے المناک سانحہ سمجھا جاتا ہے جسے نائن الیون کا نام دیا گیا اور ان ہولناک حملوں میں مارے جانے والوں کی یاد میں نیویارک میں خصوصی تقریبات اورریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
امریکی صدر باراک اوباما نے نائن الیون کی پندرویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی عوام کو کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کے دوران اتفاق اوراتحادکا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ کےبعدایوان نمائندگان میں بھی نائن الیون متاثرین کو سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کا بل منظور کرلیا گیاتاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس بل کو ویٹو کردیں گے۔
واضح رہے کہ 15 سال قبل امریکا میں دہشت گردوں نے مسافر طیارے ہائی جیک کرنے کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کی عمارتوں سے ٹکرا دیے تھے جس کے نتیجے میں 3ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔