ماڈلنگ کا شوق تھا لیکن موٹی اورچھوٹے قد کا کہہ کردھتکاردیا گیا تھا سنی لیون

ان لوگوں کی بالکل پرواہ نہیں جو ہمیشہ میرے کپڑوں پر نظر رکھتے ہیں، سنی لیون


ویب ڈیسک September 11, 2016
مجھے بچپن میں ماڈلنگ اورریمپ پرواک کا بہت شوق تھا، سنی لیون: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نیو یارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل ہیں لیکن ان کا کہنا ہےکہ نوجوانی میں جب وہ کام کے لیے گئیں تو انہیں موٹی اور چھوٹے قد کا کہہ کر دھتکار دیا گیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویومیں سنی لیون نے کہا کہ انہیں بچپن میں ماڈلنگ اورریمپ پرواک کا بہت شوق تھا، جب وہ 18 برس کی ہوئیں اورماڈل کی حیثیت سے کیرئیر کے آغاز کیا تو لوگوں نے یہ کہہ کردھتکار دیا کہ وہ بہت موٹی ہیں اوران کا قد بھی چھوٹا ہے لیکن اب ایک وقت یہ بھی آیا ہے کہ وہ نیو یارک فیشن ویک جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ شومیں ریمپ پرواک کررہی ہیں، یہ سب کمال اسی موٹی اورچھوٹی کہنے کا نتیجہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سنی لیون نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل

سنی لیون نے کہا کہ فیشن کا انتخاب انسان کا اپنا صوابدیدی معاملہ ہے، میں اپنی پسند کے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہوں اورمیں اپنے انتخاب پر خوش اورمطمئن ہوں، مجھے ان لوگوں کی بالکل بھی پرواہ نہیں ہے جو لباس کے حوالے سے مجھ پر تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں