ملک میں کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں کرپشن نہ ہوصدیق الفاروق

ٹرانسپرنسی اعداد و شمار غلط ہیں،فوادچوہدری، حاجیوں کو بھی نہیں چھوڑاگیا،محمودرشید.


Monitoring Desk December 08, 2012
ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کرپشن کی ذمے دار ہیں،سلیم بخاری کی پروگرام تکرار میں گفتگو. فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ کرپشن بلاشبہ ہرجگہ ہو رہی ہے۔

ملک کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں یہ نہ ہو، ملک میں لگنے والے مارشل لا کرپشن کی جڑ ہیں، کرپشن اوپر سے ختم ہوگی تو نیچے سے بھی اس کا خاتمہ ہو گا، جب تک کھربوں لوٹنے والے جیلوں میں نہیں جائیں گے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتساب بل پر سب کو متفق ہونا چاہیے۔ڈھائی سال اس پر بحث ہوتی رہی مگر وفاقی وزیر نے کوئی دلچسپی نہ لی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی اداروں اور چئیرمین نیب نے کرپشن کے جو اعدادوشمار دیے ہیں وہ غلط، فضول اور بکواس ہیں، لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے انفرادی کرپشن کا سہارا لیا جاتا ہے۔

03

کرپشن کے نہ ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے، اس کی روک تھام کرنے کے اقدامات نہ کرنے میں ہماری جماعت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن بھی شریک ہے، ہم کرپشن ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں، تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا کہ حکومت عوام کے خون کا ایک ایک قطرہ بھی نچوڑنا چاہتی ہے، میگا کرپشن ایسی ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔

حاجیوں تک کو معاف نہیں کیا گیا، بدقسمتی سے احساس زیاں جاتا رہا ہے، کرپٹ شخص سینہ تان کر چلتا ہے، صحافی اور تجزیہ نگار سلیم بخاری کرپشن کا تصور ہی ختم ہو گیا ہے،یہ ایک نان ایشو بن گیا ہے، معاشرہ ایسی کروٹ لے رہا ہے جس میں بربادی ہی بربادی ہے، کرپشن اس ملک کی جڑون کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ اس کی قصور وار پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں ہیں، انھوں نے کہا کہ لوگوں میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے اگر نیچرل جسٹس ہوئی تو لوگ ان کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں