کترینہ کیف ایک بار پھرمحبت میں گرفتار ہونے کو تیار
سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد تیسری بار کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کو تیار ہوں، بالی ووڈ اداکارہ
بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان اور رنبیر کپور سے محبت میں ناکامی کے بعد تیسری بار محبت میں گرفتار ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان بات شادی تک بھی جا پہنچی تھی لیکن رنبیر کپور سے بڑھتی قربتوں کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی اور پھررنبیر کپور اور کترینہ میں بھی 6 سال معاشقہ قائم رہا اور پہلی بار کی طرح اداکارہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ایک بار پھر انہوں نے تیسری محبت کی جانب اشارہ کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیر اور کترینہ نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی
اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ محبت میری زندگی کی سب سے اہم چیز ہے کیوں کہ مجھے محبت پر 100 فیصد اعتماد ہے جب کہ محبت ایک خوبصورت جذبے کا نام ہے اسی لیے کسی بھی انسان کو دوبارہ محبت کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محبت میں ناکامی کے باوجود آج بھی پوری طرح محبت پر یقین رکھتی ہوں اور اسی لیے سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد بھی تیسری بار کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کو تیار ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان اور میرے درمیان احترام کا رشتہ ہے، کترینہ کیف
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور عشق میں ناکامی کے باوجود فلم ''جگا جاسوس'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔