مہاجر کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا آفاق احمد

رہنمائوں کے قتل کے مقدمے کی ایس آئی یو منتقلی انصاف کے ساتھ سنگین مذاق ہے.


Staff Reporter December 08, 2012
فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد نے مقتول رہنمائوں ظفر قائم خانی،علیم احمد خان اور عبدالقادر جیلانی کے قتل کے مقدمے کی ایس آئی یو منتقلی کی اطلاعات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون و انصاف کیساتھ ناقابل برداشت مذاق قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مہاجر رہنمائوں کے قتل کی ایف آئی آر پہلی بار حقیقت پر مبنی اور چشم دید گواہوں کی موجودگی میں درج کی گئی تھی لیکن جس عجلت میں اندراج کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی اس مقدمے کو ایس آئی یو منتقل کیا گیا وہ نہ صرف حکومت اور پولیس کے موجودہ نظام کو بے نقاب کرنے کیلیے کافی ہے۔

7

بلکہ امن پسند شہریوں کیلیے بھی کھلا پیغام ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی سفاکانہ موت پر آنسو تو بہا سکتے ہیں لیکن انکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے نے کا خیال تک دل میں نہیں لاسکتے، چیئرمین آفاق احمد نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر کارکنان کا خون رائیگاں جانے دیا جائے گا نہ مقدمے کی جانبدارانہ تحقیقات برداشت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں