کراچی  کے علاقے لیاقت آباد سے بھتہ خور گروہ گرفتار ترجمان رینجرز

شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی فرد یا تنظیم کی جانب سے بھتہ وصول کرنے کی اطلاع فوری طور پرہیلپ لائن پر دی جائے،ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک September 11, 2016
ملزمان کو عوام کی شکایت پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ترجمان رینجرزسندھ فوٹو؛ فائل

لاہور: رینجرز نے لیاقت آباد بکرامنڈی میں کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد بکرا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اور بھتے کی پرچیاں برآمدکرلیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق عوام کی شکایت پر رینجرز نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کی شناخت محمد جبران، محمد تسلیم،فہد اورمحمداکبر کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیاجائے گا۔

ترجمان رینجرزسندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی فرد یا تنظیم کی جانب سے بھتہ وصول کرنے کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں