دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سب اداروں کو متحرک ہونا ہوگا وزیراعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو عید الاضحیٰ پر ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 11, 2016
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے سول اداروں کو عید الاضحیٰ پر ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ہدایت فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام اداروں کو ہمہ وقت چوکنا رہنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے وضع کردہ فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کے عوام اورسکیورٹی اداروں نےخوف کا بت توڑ دیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے سول اداروں کو عید الاضحیٰ پر ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان وضع کردہ سیکورٹی پلان پر نہ صرف عملدرآمد یقینی بنائے بلکہ صورتحال پر کڑی نظر بھی رکھی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں