مولانا اسماعیل کا قتل فرقہ واریت کی سازش ہےعلامہ عارف
شیعہ علما کونسل کی کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت.
شیعہ علما کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا سید ناظر عباس تقوی اور مولانا جعفرسبحانی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام 14دسمبر کو کراچی میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
دریں اثنا شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے معاشی حب کے امن کو تباہ کیا جارہا ہے دہشت گردوں کے ہاتھوں مولانا محمد اسماعیل کی ٹارگٹ کلنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔
حکومت صوبے میں امن خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کو بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچائے،کراچی سے پارہ چنار ، گلگت بلتستان سے کوئٹہ تک پورا ملک دہشت گردی و بدامنی کا شکار ہے حکومت دہشت گردی کی روک تھام کیلیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے،انھوں نے گزشتہ روز دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والے مولانا اسماعیل کے قتل پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں۔