انتظامیہ امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھےاہلحدیث ایکشن کمیٹی

امتیازی سلوک بند کیا جائے،حسان الرشید کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی.


Staff Reporter December 08, 2012
امتیازی سلوک بند کیا جائے،حسان الرشید کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی. فوٹو: فائل

اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے تحت مولانا حسان الرشید کے بہیمانہ قتل کیخلاف بعد نمازجمعہ مرکزی جامع مسجد اسلامیہ نیوکراچی سے ریلی نکالی گئی اور ریلی کے شرکا نے دھرنا دیا۔

اس موقع پر اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سید اشرف قریشی، سید عامر نجیب، مولانا ضیاالحق بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اہلحدیثوں کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ورنہ اگلا دھرنا وزیرِاعلیٰ اور گورنر ہائوس پر دیا جائے گا۔

9

انھوں نے کہا کہ شہید مولانا حسان الرشید عالم باعمل اور انتہائی نیک انسان تھے اور انھیں جس سفاکانہ انداز میں شہید کیا گیا وہ انتہائی قابلِ مذمت ہے ، انھوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں ملک میںامن و امان خراب کرنا چاہتی ہیں لیکن انتظامیہ کوئی ایکشن لینے کیلے تیا ر نہیں، حسان الرشید کے کیس میںایک ٹارگٹ کلر گرفتار بھی ہو چکا ہے لیکن پولیس جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کا رخ اس طرف موڑ رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں