معدنی ذخائر کی دریافت تیز کی جائے منظوروسان

ذخائرکیلیے لیز شدہ اراضی میں قواعد کی پابندی کی جائے، ڈائریکٹر مائنز کو ہدایت.


Staff Reporter December 08, 2012
ذخائرکیلیے لیز شدہ اراضی میں قواعد کی پابندی کی جائے، ڈائریکٹر مائنز کو ہدایت. فوٹو: فائل

سندھ کے معدنیا ت و معدنی ترقی و جیل خانہ جات کے وزیر منظورحسین وسان نے صوبے میں معدنیاتی ذخائر کی دریافت کے کام کو تیز کرنے اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

صوبائی وزیر نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں سیکریٹر ی محکمہ معدنیات و معدنی ترقی زاہد حسین میمن کو دیں، انھوں نے ڈائریکٹر جنرل مائنز کو معدنی ذخائر کی دریا فت کیلیے لیز شدہ اراضی میں قواعد کی پابندی کا جائزہ لینے اور قواعد و ضوابط کے برخلاف کی گئی لیز کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

10

انھوں نے کہا ہے کہ معدنیاتی ذخائر کی دریافت کیلیے لیزشدہ ایریا میں اب تک کتنا کام ہوا ہے اسکی رپورٹ بھی پیش کی جائے اور جس لیز پر کام نہیں ہوا یا جہاں کام کی رفتار معیار کے مطابق نہیں وہاں لیز کی تنسیخ کیلیے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں