افسران عوامی بھلائی کیلیے کیے گئے اقدامات کو مشتہر کریں نور لغاری
عوام اور حکومت کے درمیان بہتر روابط قائم کرنے میں افسران بھرپور کردار ادا کریں.
سیکریٹری اطلاعات سندھ نورمحمد لغاری نے محکمہ اطلاعات کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے عوام کی بھلائی اور بہتری کیلیے کیے گئے اقدامات کو اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ذریعے عوام تک پہنچائیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو جدید سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے فرائض مزید بہتر طریقہ سے انجام دیں سکیں، محکمہ اطلاعات کے افسران پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام اور حکومت کے درمیان بہتر روابط قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اس کے علاوہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلیے حکومتی اقدامات سے روشناس کرائیں، مزید برآں صوبائی سیکریٹری نے محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور موقع پر ہدایات بھی جاری کیں، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن منصور احمد راجپوت، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن یوسف کابورو، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا امتیاز علی جویو، ڈائریکٹر پبلیکیشن یاسمین میمن، انیتا بلوچ، مہناز فاطمہ، زینت جہاں، منصور شیخ کے علاوہ ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن افسران نے بھی شرکت کی۔