مسلم لیگ ن کے کارکنان کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

پختونخوا اسمبلی پر حملے سے حکمران جماعت کی ساکھ اور آمرانہ سوچ بے نقاب ہوگئی، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک September 12, 2016
پختونخوا اسمبلی پر حملے سے حکمران جماعت کی ساکھ اور آمرانہ سوچ بے نقاب ہوگئی، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور اسمبلی کے مرکزی دروازے پر پارٹی پرچم بھی لہرائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر جمع ہوئی اور شدید احتجاج کیا جب کہ پولیس کے روکنے کے باوجود کارکنان اسمبلی کے مرکزی دروازے پر چڑھتے ہوئے پارٹی پرچم لگا دیئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مرکزی دروازے پر چڑھنے اور پارٹی پرچم لگانے کو اسمبلی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پختونخوا اسمبلی پر شرمناک حملہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے جب کہ لیگی غنڈوں کے حملے سے حکمران جماعت کی ساکھ اور آمرانہ سوچ بے نقاب ہوگئی، تحریک انصاف کسی بھی ریاستی ادارے پر حملے کے خلاف ہے اور پختونخوا اسمبلی پر حملہ کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں