پارلیمنٹ کی بالادستی کارکردگی سے قائم ہوگی مشاہد حسین
دفاعی کمیٹی ’’خاکی اور مفتی‘‘میں پل کا کردار ادا کرے گی ، کمیٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح
سینیٹ کی دفاع اوردفاعی پیداوارکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی الفاظ سے نہیں بلکہ کارکردگی اورقیادت کے نئے خیالات اور مسائل کو حل کرنے سے قائم ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوںنے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں کمیٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیااور پہلی رپورٹ شائع کی گئی۔
دفاعی کمیٹی پارلیمنٹ کی پہلی کمیٹی ہے جس نے اپنی ویب سائٹ کا آغاز کیا اور چھ ہفتوں میں اس کی تشکیل کے بعد پہلی رپورٹ بھی شائع کردی۔ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ دفاعی کمیٹی ''خاکی اور مفتی'' میں پل کا کردار ادا کرے گی۔کمیٹی نے اپنا سالانہ پارلیمانی کلینڈر بھی تیار کر لیا ہے ۔6ستمبر کو کمیٹی کے ارکان نشان حیدرپانے والے شہداء کے مزاروں اور گھروں میں حاضری دیکر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔دفاعی کمیٹی اس سال قومی سلامتی کے حوالے سے اپنی رپورٹ بھی مرتب کرے گی ،ڈیفنس رپورٹرزفورم بھی قائم کر دیا گیا ہے ،
جس کے لیے ورکشاپس اور دفاعی بریفنگ منعقد کی جائیں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پارلیمانی منظر نامے میں سینیٹ بہتر پارلیمانی روایات قائم کررہا ہے۔جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھا نے کے لیے سینیٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔رپورٹ اور ویب سائٹ کا اجراء کر کے پارلیمانی روایت میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔